اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں، دکھ کی اِس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دونوں رہنمائوں نے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔