میں نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے،احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھا، آپ بھی رسید دکھائو،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو، امید کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کر ینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے تو رہائی عدالت سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے،

ہم نے مقدمے لڑ کر عدالتوں سے رہائی حاصل کی، باہر کسی کے پائوں نہیں پڑے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت آئین و قانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی، امید کرتا ہوں پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم تحریکِ انصاف کو میثاقِ معیشت کی دعوت دیں گے، ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اڑان 5 سالہ منصوبہ ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کم نہیں ہوئیں، 34 فیصد بڑھی ہے۔