سینئر سفارتکار شفقت علی خان نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی سفیر ہونگی، ذرائع کے مطابق سینئر سفارتکار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، وہ روس میں بطور سفیر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، اس کے علاوہ پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ شفقت علی خان سے قبل ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفتر خارجہ تھیں اور انہوں نے نومبر 2022 میں ترجمان دفتر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ممتاز زہرہ بلوچ کوفرانس میں پاکستان کی سفیر متعین کردیا گیا ہے۔