وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی،نئے سال پر ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (صبا ح نیوز)وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے نئے سال کے پہلے مہینے جنوری کیلئے ایل پی جی  ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے ایک پیسے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے ایک  پیسے کی کمی کر دی گئی جس کا اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

 ماہ جنوری کیلئیایل پی جی کی فی کلوقیمت 250روپے 28 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر قیمت میں کمی کے بعد 47روپے 43 پیسے سستا ہو گیاہے ۔ 11.8کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقرر کی گئی ہے۔