مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو،مفتی تقی عثمانی

کراچی (صباح نیوز)صدر اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ پاکستان مفتی تقی عثمانی نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر ردعمل دے دیا۔ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے موقف کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی کوششیں بہت ہی قابل احترام ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو، صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔