شہدائے جموں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے، تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے، علی رضا سید


برسلز(صباح  نیوز)چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا  سید نے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں کے شہدا نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم شہدائے جموں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے اپنی جانیں پیش کرکے جموں و کشمیرکے لوگوں کی ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔

کشمیرکونسل ای یوکی کورکمیٹی کا  اجلاس شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی صدارت میں برسلز میں کونسل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ علی رضا سید نے کہاکہ  نومبر  کو جموں  کے شہدا سے لے کر ابتک تمام شہدائے خطہ جموں و کشمیر نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی ستر سال کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اور مقبوضہ کشمیرکے لوگ آج تک قربانی دے رہے ہیں۔ بھارت کے انسانیت سوز مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو  نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر لاکھوں شہدا کے خون سے لکھی گئی ہے اور ہم شہدا کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے انسانیت سوز مظالم کو عالمی فورموں پر اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح بے دردی سے بھارتی فورسز نے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے، اس کی آج کی دنیا میں کم ہی مثال دی جاسکتی ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ ہم بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

عالی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی  گھمبیرصورتحال کا نوٹس لے اور  مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا مثر کردار ادا کرے۔