شام کو کنٹرول کرنا ہمیں شکست دینے کا راستہ نہیں ہے، ایران


تہران (صباح نیوز)ایرانی حکام دمشق میں نئی حکومت کے ساتھ معاملات میں اب بھی احتیاط کا مظاہرہ کر رہے ہیں اگرچہ ایرانی حکام نے ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا ہے کہ وہ ملک پر حکومت کرنے کے لیے شامی عوام کی طرف سے منتخب کردہ کسی بھی جماعت کی حمایت کرتے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع میں نظریاتی اور سیاسی تنظیم کے معاون علی شیرازی نے کہا ہے کہ شام پر قابو پانے کی دشمنوں کی کوششیں ایران کو شکست دینے کا ذریعہ نہیں ہوں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق انھوں نے اتوار کو کہا کہ دشمنوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ شام پر کنٹرول ہمارے ملک کی شکست کا باعث بنے گا۔ اگر آپ ایران سے رجوع کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آٹھ سال تک ایران عراق جنگ کا مقابلہ کیا اور یہ وہی لوگ ہیں جو 29 اور 30 دسمبر 2009 کو انقلاب کی حمایت کے لیے نکلے تھے۔ یہ حکومت فقیہ کی ولایت کی حمایت کرتی ہے اور قربانی اور شہادت سے نہیں ڈرتی۔علی شیرازی نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی تنازعات کا مقابلہ کرنے میں ایرانی عوام کا ایک کردارہے۔ گرین موومنٹ کہلائے جانے والے 2009 کے مظاہروں جنہیں گرین موومنٹ کہا جاتا اور صدارتی انتخابات کے نتائج پر ان کے اثرات کا حوالہ دیا۔ علی شیرازی نے ان مظاہروں کے خلاف حکومتی اقدامات کو “دشمن کی سازشوں کے خلاف عوام کی چوکسی” قرار دیا۔ دشمنوں کے منصوبوں کے بارے میں 2009 کے انتخابات سے ایک سال پہلے کچھ ذرائع ابلاغ نے سابق حکومت کی علامتوں کی تصویر کو سفید کرنے کے لیے تجزیے شائع کرنا شروع کیے تھے۔

ایرانی حکام ان واقعات کو “غداری” کے طور پر بیان کرتے ہیں جن کی قیادت سابق وزیر اعظم امیر حسین موسوی اور پارلیمنٹ کے سابق سپیکر مہدی کروبی، جو اب تک گھر میں نظر بند ہیں، نے کی تھی۔واضح رہے ایران 8 دسمبر کو شام کے سابق صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد سے ایک اہم اتحادی سے محروم ہو گیا ہے اور ساتھ ہی لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیاروں کی سمگلنگ کے لیے ایک اہم زمینی راستہ بھی کھو چکا ہے۔ حزب اللہ کو اسرائیل کے ساتھ گزشتہ تین ماہ کی محاذ آرائی کے دوران بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ تل ابیب نے اپنے درجنوں اہم سیاسی اور عسکری رہنماوں کو قتل کردیا ہے۔