جماعت اسلامی سندھ کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد


کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں فاضل جمیلی کو صدر، سہیل افضل سیکرٹری ، نائب صدرارشادکھوکھر ودیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ آزادی صحافت اورمظلوم عام کی دادرسی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا نے کہاکہ کراچی صوبہ کا دارالخلافہ شہر ہے جہاں پورے سندھ کے مظلوم عوام اس امید پریہاں پریس کلب پر آکر احتجاج کرتے ہیں کہ ان کی بات کو اربابواختیار تک پہنچایا جائے گا۔کراچی پریس کلب جمہوری روایات کاامین ہے جہاں ہرسال باقاعدگی کے ساتھ انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں۔