اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جرائم آسمان کو چونے لگے سیف سٹی کے کیمرے بھی جرائم کو کم کرنے میں ناکام ہوگئے ،مسلح ڈکیتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا،سال 2024یں شہر اقتدار میں163افراد قتل،1770ڈکیتیاں،430گاڑیوں اور3397موٹرسائیکل چوری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
سال 2024کے جرائم کے عدادوشمار کے مطابق شہر اقتدار میں ڈکیتیوں، قتل عام اور راہزنی کی ریکارڈ توڑ وارداتیں ہوئیں، سال 2024 میں شہر اقتدار میں 163 افراد قتل ہوئے، 1770 ڈکیتیاں اور 3397 موٹر سائیکل جبکہ 440 کاریں چوری ہوئیں،سال 2024 کے دوران16افراد کو ڈاکیتی مذمت پر قتل کیاگیا،سال 2024میں جرائم پیشہ افراد کی طرف سے کل1770ڈاکیتیاں کی گئیں۔وفاقی دارالحکومت سے 5افراد کو اغواء برائے تعاون کے لے اغواء کیاگیا۔وفاقی دارالحکومت میں ہر طرف کیمرے اور شاہراوں پر ناکوں کے باوجود3397موٹرسائیکلوںکو چوری کیا گیاجن میں سے600موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر شہریوں سے چھنی گئیں۔سال 2024میں430گاڑیوں کو چوری کیاگیاجن میں سے 33گاڑیوںکو بھی گن پوائنٹ پرچھینا گیا۔سال 2024میں مختلف جرائم میںپولیس نے 24387افراد کو گرفتار کیاگیا اور2ارب 32کروڑروپے کی ریکوری کی گئی۔