اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی عظیم رہنماء و سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی سالانہ برسی کے موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کاتعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعید اختر،چیف آرگنائزرملک عاصم،مرکزی کوآرڈینیٹرچوہدری طارق محمود گجر،مزدور رہنماء صوفی محمودعلی،زاہد بھٹی،شفیع اللہ خان،سردارنسیم ممتاز،محسن کیانی،وارث دلیپ و دیگرنے شرکت کی،
اس موقع پر شرکاء نے محترمہ بینظیر بھٹوکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹوکی شہادت عظیم سانحہ ہے ،بی بی شہید نہ صرف ملک پاکستان بلکہ عالمی سطح کی لیڈرتھیں جن کی ساری زندگی عوام بالخصوص معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بہترزندگی کے لیے جدوجہد میں گزری،محترمہ کے ادوارحکومت میں مزدوروں کی خوشحالی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے اوران کا منشور مزدوروں کی فلاح وبہبوداور انکی خوشحالی تھی جس پر مزدورآج بھی یقین رکھتاہے،
محترمہ بینظیر بھٹوپاکستان کاروشن چہرہ تھیں جنھوں نے دنیابھر میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کی اور وہ ذوالفقارعلی بھٹوکی سیاسی میراث کی حقیقی وارث ثابت ہوئیں،انھوں نے ایک خاتون سیاسی رہنماء ہونے کے باوجود جس جرات،بہادری اور ثابت قدمی سے پاکستان کے دشمنوں کو للکارااور ملک کی حفاظت اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان کی قربانی پیش کر دی،بی بی شہید کی شہادت سے پاکستانی سیاست میں جو خلا پیداہواہے وہ کبھی بھی پورانہیں ہوسکتا،دخترمشرق ہمارے لیے نہ صرف ایک تاریخی شخصیت بلکہ ایک زندہ تحریک اور مشعل راہ ہیں،شہید محترمہ کی حب الوطنی ،پائیدارجدوجہد اور ثابت قدم قیادت کے نقوش پاکستانی قوم کے دل و دماغ میں ہمیشہ انمٹ رہیں گے ،اجلاس کے اختتام پر شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی گئی ۔