پی آئی ائے کے روٹس یورپ کے لئے بحال ہوگئے ہیں۔ اعظم نزیر تارڑ

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے  قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ  اچھی خبر ہے کہ پی آئی ائے  کے  روٹس یورپ کے لئے بحال ہوگئے ہیں،اس دفعہ بہتر صورتحال ہوگی،اب کی بار سمجھا جارہا ہیکہ بڈز بہتر ہوں گی، قومی اسمبلی اجلاس میں وفقہ سوالات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہاکہ ایک دفعہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش ہو چکی اور ناکامی ہوئی، دوبارہ نجکاری کی بات ہو رہی ہے، کیا ٹائم فریم رکھا ہے۔

نوید قمر نے کہاکہ پراسس کو بہتر کرنے کے لئے آپ نے سوچا بھی ہے؟ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ اس وقت ہر چیز پر ایک خصوصی کمیٹی ہے،خصوصی کمیٹیوں کی تعداد کتنی ہے، مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ جس طرح پہلی بڈنگ کرائی وہ ان پروفیشنل تھی ابھی تک ایک بھی روڈ شو نہیں ہوا، پی آئی اے کے پروفیشنل روڈ شوز کریں،پارلیمانی سیکرٹری آسیہ نے بتایا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس ٹوٹل 34 جہاز ہیں ،12 جہاز استعمال کے قابل نہیں ہیں، 17 جہاز ورکنگ کنڈیشن میں ہیں 7300 ملازمین ہیں ،تنخواہوں کی مد میں 35 ارب روپے ادا کئے جاتے ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ نجکاری کمیشن اور منسٹری کی ناکامی ہے تو یہ زیادتی ہے،