ڈی 8 سمٹ، نائب وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کے لیے قائرہ پہنچ گئے


قاہرہ (صباح نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈیویلمپنٹ 8 سمٹ میں شرکت کے لیے قائرہ پہنچ گئے ہیں۔ترجمان پاکستانی سفارت خانہ قائرہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قاہرہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال پاکستانی ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری احمد امجد علی بھی موجود تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استقبال کے لیے مصری وزارت خارجہ کے اعلی احکام بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار قاہرہ میں بدھ کو ڈی 8 کونسل آف منسٹرز کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قاہرہ میں مختلف اہم رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی 8 میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیے شامل ہیں۔ جو 1997 میں جنوب مشرقی ایشیا سے افریقا تک پھیلے ہوئے ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔