قومی اسمبلی اجلاس ، 2 بل منظور ،ایک بل واپس لے لیا گیا


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں 12 بل پیش کرکے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے گئے جبکہ 2 بل منظور کرلئے  گئے،ایک بل موخر جبکہ ایک بل واپس لے لیا گیا ۔ نیپون ادارہ برائے جدید علوم بل 2024 پاس کرلیا 25فیصد داخلے لازمی غریبوں کے بچوں کو دیئے جائیں گے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔نوید قمر نے ریگولر کئے گئے سول سرونٹس اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ بل 2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

۔محمد حنیف عباسی نے ویسٹ منسٹر یونیورسٹی برائے جدید علوم و ٹیکنالوجیز اسلام بل 2024ایوان میں پیش کیا، بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔نوشین افتخار نے نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024 دفعہ 9الف،164،164الف،322الف،497 پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔صوفیہ سعید شاہ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔صوفیہ سعید شاہ نے مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔شرمیلا فاروقی نے گھلا دینے والے مواد سے حملہ (انسداد و تحفظ)بل 2024 ایوان میں پیش کیا۔شرمیلا فاروقی نے ماحولیاتی جوابدہی بل 2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔آسیہ نازتنولی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بلب2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔آسیہ ناز تنولی نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبا اور عملے کے لیے منشیات سے پاک ماحول کے فروغ کے لیے منشیات کا ٹیسٹ لازمی کرانے کے لیے احکام واضح  کرنے کا بل پیش کیا ، تعلیمی اداروں میں منشیات کا معائنہ بل 2024 ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت کردی اور کہاکہ یہ بل آئین کے خلاف ہے ۔

آسیہ ناز تنولی نے بل واپس لے لیا ۔شرمیلا فاروقی نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔عبدالقادر پٹیل نے فارمیسی ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔ بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔ثمینہ خالد گھرکی نے گھرکی ادارہ برائے علوم و ٹیکنالوجی بل 2024 ایوان میں پیش کیا۔بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔نوید قمر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔عالیہ کامران نے سینیٹ سے پاس ہونے والے پاکستان علوم حیوانات کونسل بل 2024 ایوان میں پیش کیا.  وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہاکہ بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے ۔بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔زہرہ ودودفاطمی نے نیپون ادارہ برائے جدید علوم بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔آغا رفیع اللہ نے ترمیم پیش کی کہ 25 فیصد داخلے غریب طلبہ کو مفت دیئے جائیں گے ۔ ترمیم کے بعد بل منظور کرلیا گیا ۔