یونان کشتی حادثہ ،وفاقی وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے بعض پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرہ کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا  غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے بعض پاکستانی شہریوں کے واقعہ میںجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی افسوسناک واقعہ پرتحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی

۔محسن نقوی نے کہاکہ انسانی سمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے۔اس مافیا کی سرکوبی کے لئے ایف آئی اے بلا امتیاز ملک گیر ایکشن لے۔(aw)