سینئر رکن حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور فرزانہ چیمہ کے انتقال پر ڈاکٹر حمیرا طارق کی تعزیت

لاہور (صبا ح  نیوز)حلقہ خواتین ،جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر حمیرا طارق نے معروف مصنفہ و نامور ادیب،سینئر خاتون رکن جماعت اسلامی لاہور فرزانہ چیمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔

اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی رحلت سے علم و ادب کا ایک روشن باب بند ہو گیا- تحریک اسلامی کے لیے مرحومہ کی خدمات رہتی دنیا تک مشعل راہ رہیں گی – اللہ تعالی مرحومہ کی دینی و تحریکی خدمات ، عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں  ، ان کی آخرت کی منازل آسان بنائے۔ان کے تمام حسنات کو قبول کرے، بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

علاوہ ازیں اس سانحہِ  ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری  و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔