گلگت بلتستان میں شدید برفباری،زمینی رابطےمنقطع


گلگت(صباح نیوز)گلگت بلتستان میں شدید برفباری ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں  زمینی رابطے بھی منقطع اورمکین گھروں میں محصور ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق بلتستان بھر میں شدید برفباری کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے،

جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر، محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔