اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اورسابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے ریفرنس ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا جبکہ عدالت نے ملزمان کی جانب سے کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی استدعا مسترد کردی۔احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، نیب کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔