کوئٹہ ،ٹریفک حادثہ ،ایک خاندان کے 5افراد جاں بحق

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے وندر آدم کھنڈ میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق تمام افراد کی میتوں کراچی کی حسین ہزارہ گوٹھ کی امام بارگاہ ابو الفضل عباس میں منتقل کر دیا گیا

 ۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مہرین اور ماریہ بتول کے علاوہ، 32 سالہ شریفہ، 20 سالہ روہابہ اور 27 سالہ انس گل علی شامل ہیں۔اہلخانہ کے مطابق بدقسمت خاندان کراچی میں اپنی بہن کی عیادت کے لیے کراچی آ رہے تھے، متاثرہ فیملی کی ایک بہن کینسر کی مریضہ ہے جو کراچی میں زیر علاج ہے۔تمام میتوں کو غسل و کفن کے بعد آبائی علاقے کوئٹہ بذریعہ ایمبولینس منتقل کیا جائے گا۔اہلخانہ نے کہا  کہ میتیں ہزارہ کالونی کوئٹہ پہنچنے کے بعد ان کے مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔