کوئٹہ(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا تھ
ا۔بچی نے ویڈیو میں خوبصورت نعت بھی سنائی، ساتھ ہی گرلز سکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اوچ میں گرلز سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لئے کارروائی شروع کردی۔