چیف جسٹس کا گوادر سب جیل کا دورہ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور

گوادر(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے ملک کے دور دراز اضلاع کے دورے جاری رکھتے ہوئے گوادر سب جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انڈرٹرائل قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ حکام نے چیف جسٹس کو مکران اور ژوب میں جیلوں کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔یہ دورہ قیدیوں کی حالت بہتر بنانے اور جیل کے نظام میں بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔۔