پی ٹی آئی نے جنازے اٹھائے ،پھر بھی احترام کا رشتہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنازے بھی اٹھائے پھر احترام کا رشتہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ پرامن اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ہر قسم کا ظلم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوا ہے ،ہم نے جنازے بھی اٹھائے پھر احترام کا رشتہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا آج تک ہم نے انہیں قاتل لیگ نہیں کہاہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے12 بندے شہید ہوئے ہیں، قوم جواب بھی مانگے گی خواجہ صاحب کے تجربے سے فائدہ لینا چاہتے ہیں، آپ کو یہ زیب دیتا ہے کہ آپ کہتے ہیں گولی نہیں چلی ،ہم نے ظلم کا بدلہ ظلم سے نہیں دیا۔

ایوان صرف سوگ نہ منائے میں نے خان صاحب کو کہا تھا کوئی ڈائیلاگ تو ہونے چاہئیں یہ ایوان آج تک اپنے ایم این ایز کو تحفظ نہیں دے سکا ،خصوصی کمیٹی اس لئے بنائی کہ غلطیوں کا ازالہ کریں نو مئی کی دھول اب بیٹھنی چاہئے جو لوگ یہاں آئے وہ پرامن تھے ان میں سے کسی کے پاس ہتھیار نہیں تھا گولی چلی ہے تو ذمہ داری تو ہونی چاہئے ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں ،ایوان کے ذریعے ہمارے لوگوں کو انصاف ملنا چاہئے ،ہمیں مجبور نہ کریں کہ دوبارہ سڑکوں پر آئیں۔پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی نے کہاکہ ہم حقیقی آزادی کے لئے پھر آئیں گے ،ہم نے اپنے سینے پر گولیاں کھائیں، کسی پر ایک پتھر نہیں پھینکا،فاٹا میں لگی آگ کو  بجھانا آپ کام ہے ،ہم سب کا چیئرمین جیل میں بیٹھا ہے، اس کی رہائی کے یہاں بھی احتجاج کریں گے ،ڈی چوک پر بھی احتجاج کریں گے ہم پھر آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کو بھی رہا کرائیں گے۔حکومتی ایم این اے پولین بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں مسائل کا حل آپریشن نہیں جو حق دوسرے علاقوں کو دے رہے ہیں، ہمیں بھی وہ سہولت دی جائے،14،14 کروڑ دے کر لوگ ڈپٹی کمشنر لگتے ہیں ۔

پی پی پی ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہاکہ شام کی صورتحال پر ایوان میں وزیر خارجہ کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا، غزہ میں کوئی سکول، ہسپتال نہیں چھوڑا جہاں بمباری نہ ہوئی ہو، وزیر خارجہ یہاں آکر بیان دیں۔وفاقی وزیر برائے سیفران امیر مقام نے کہاکہ میں بھی پختونوں کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں کس طرح آپ نے ان کو ورغلایا آپ روز ان کو استعمال کررہے ہیں، اصل مقدمہ تو ان کے خلاف درج کرنا چاہئے کہ کس نے ان کو لایا  آپ نے پختون قوم کو بدنام کردیا سیاست کے لئے ان بیگناہوں کو استعمال کررہے ہیں ،وزیر اعلی کو اپنے صوبے پر فوکس کرنا چاہئے ۔پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے کہاکہ امیر مقام ویسے تو ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں،

فلور میں بانی پی ٹی آئی کو مجرم مجرم بول کر ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں ،کسی پارٹی پر پہلے گولی چلی ہے؟26 نومبر کے بعد پشتونوں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ رکھا گیا، میں 15 ایف آئی آرز میں ملزم قرار دیا گیا ہوں جب سے 26 نومبر ہوا ہے،پولیس اور ادارے ہماری بو سونگھتے پھر رہے ہیں جو پارلیمنٹیرینز پر بوگس کیس بنائے گئے ہیں، کمیٹی کے سپرد کریں ۔لابی میں ارکان اسمبلی کے علاوہ دیگر لوگوں کی موجودگی پر ڈپٹی سپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ لابی ممبران کے لئے ہیں یہاں پر غیر متعلقہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں ،ڈپٹی سپیکر نے غیر متعلقہ لوگوں کی موجودگی پرمتعلقہ سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ،قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔