کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں،مشعال ملک


اسلام آباد(صباح نیوز)جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔

انہوں نے یوم شہدا ئے جموں کے موقع پر بیان میں کہا کہ6نومبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔6 نومبر 1947 کو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔6 نومبر 1947 کو پاکستان آنے والے مسلمانوں کو سازش کے تحت قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہجرت کرنے والی خواتین کی عزت تار تار کی گئیں۔بچوں کو ماں سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا۔

کشمیر کی وادیاں بھی بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے بھارت پر دباو ڈالے۔۔