سیٹیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جارحیت اور شام میں پھنسے پاکستانیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (صباح نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جارحیت اور شام میں پھنسے پاکستانیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عرفان الحق صدیقی کے زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں اس وقت اسرائیل کے پارلیمان کی غزہ سے متعلق قوانین پر غور کرنے کی ضرورت ہے، غزہ میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، غزہ میں انسانی امدادی سامان کو پہنچنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ زخمیوں کو امداد نہ ملنے کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف غزہ سمیت لبنان میں معصوم بچوں کی شہادت میں بے دریغ اضافہ نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دفتر خارجہ کا شام سے متعلق بھی ایک محتاط بیان دیکھا ہے، اس وقت شام میں کئی پاکستانی عوام پھنسے ہوئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی  عرفان الحق صدیقی نے سوال اٹھایا کہ دفتر خارجہ کو جو لیٹر لکھا تھا اس کا کیا جواب ملا ہے، حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کا جائزہ لے رہا ہے، دفتر خارجہ کی جانب سے تمام پلیٹ فارم میں اس ایشو پر آواز اٹھا رہا ہے۔ چئیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ لیٹر کا جواب کون دے گا ۔ جواب میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ میرے پاس ابھی تک کوئی لیٹر آیا نہ میں نے لیٹر دیکھا ہے۔

چئیرمین کمیٹی نے سیکریٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ  آج (بروز بدھ)تک اس لیٹر کا جواب جمع کروا دیں مزید تاخیر نہیں کی جائے، شام سے متعلق ہم نے ابھی تک دفتر خارجہ کا کوئی بیان نہیں دیکھا، ہمارے دفتر خارجہ کی جانب سے اس ایشو کو کس طرح سے دیکھا جارہا ہے۔ دفترخارجہ نے بتادیا عرفان الحق صدیقی نے سوال اٹھایا کہ دنیا کو دفترخارجہ شام کے ایشو سے متعلق کیا بتارہا ہے، شام سے متعلق ابھی دفتر خارجہ سے ٹھوس الفاظ میں بیان جاری کرنے لگے ہیں۔ سیکریٹری دفترخارجہ  نے کہا کہ او آئی سی کا پلیٹ فارم ہو یا یو این کا، دفتر خارجہ کی جانب سے وہاں آواز بلند کی جائے گی۔  

وزیر خارجہ کی اسی ایشو سے متعلق ترکیے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونگ رابطہ کروایا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ یو اے ای ، قطر اور ترکیے میں ویزے سے متعلق جو مسائل سامنے آئے ہیں اس پر دفتر خارجہ نے ابھی تک کیا کیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری دفتر خارجہ ہمارے ان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر اس ایجنڈے کو ان کیمرہ کیا جائے تو اچھا ہوا گا کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے، چیئرمین کمیٹی نے اجلاس ان کیمرہ بلانے کی تجویز منظور کرلی۔