لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت استدعا مسترد کر دی

راولپنڈی (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی استدعا کو مسترد کر دیا۔منگل کو لاہور ہائی کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں شیخ رشید کی بریت کی استدعا مسترد کر دی۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں اے ٹی سی کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس محمد سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ شیخ رشید کے وکلا سردار عبدالرازق اور سردار شہباز درخواست کی پیروی کے لئے پیش ہوئے اور وجہ پیش کی کہ استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ثبوت یا گواہ نہیں،

دوسرے ملزم کے اعترافی بیان پر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر زوم کے ذریعے آن لائن میٹنگ میں شرکت کا الزام ہے۔ایک ہفتہ قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے خلاف شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس سے بریت کی درخواست کی تھی۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ملزم کی بریت کی درخواست مسترد کر دی