اسلام اباد (صباح نیوز)پی آئی اے نے 16 دسمبر سے کراچی سے تربت کی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ پی ائی اے کا نیٹ ورک بحالی کی طرف گامزن ہوگئی ،تربت کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کیلئے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کر دی ہیں۔پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں پیر اور بدھ کے دن آپریٹ کرے گی ،پی آئی اے کے تربت اور گوادر آپریشن کو ازسر نو تقویت دی جارہی ہے۔ پی ائی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے آغاز سے ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو تقویت ملے گی ۔
Load/Hide Comments