اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ای سی پی کا اہم اجلاس منگل دن ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں ارکان اور حکام شریک ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کے پی سینیٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق غور ہوگا جبکہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلئے متعلقہ ونگز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق سماعت پر غور ہوگا اور الیکشن کمیشن لا ونگ عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کرے گا جبکہ الیکشنز ونگ انتخابی تیاریوں و رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔