جماعت اسلامی سندھ کے تحت سندھ بھر میں رابطہ ممبر مسازی کا سلسلہ جاری


ٹھٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے تحت سندھ بھر میں رابطہ ممبر مسازی کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی ہدایت پر بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، ٹنڈومحمد خان، جیکب آباد، کشمور، نوشہروفیروز، قمبر علی خان، دادو ،ٹنڈوآدم اور ٹنڈوالہیاراضلاع سمیت مختلف مقامات پر ممبر ازی کیمپ لگائے گئے جہاں پر عوام کی بڑی تعداد کیمپوں میں پہنچ کر ممبرشپ فارم بھرے، اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداد اللہ بجارانی،سہیل احمد شارق،غلام مصطفی میرانی،مولانا عبدالکریم بلیدی،نعیم کمبوہ،محمد موسیٰ ببر ودیگر رہنمائوں نے ممبر سازی کے کیمپوں کا دورہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک اور اتحاد امت کی داعی جماعت ہے،ظلم وناانصافیوں کیخلاف اور عوام کے حقوق کیلئے حافظ نعیم الرحمن ایک توانا آواز بن چکے ہیں اسلئے عوام حق کے غلبے کیلئے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں۔