ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، ڈاکٹر محمد مشتاق خان


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کاعالمی دن تقاضاکررہاہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں

کشمیریوںاورفلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے وزیر اعظم کو جنگی مجرم قراردے چکی ہے،اسلامی ممالک او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر ہندوستا ن اور اسرائیل کے خلاف  کاروائی کرائیں،او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان اوراسرائیل کا معاشی سیاسی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ ہندوستان اوراسرائیل لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے قاتل ہیں،پورے غزہ کا تباہ رکردیاہے گیاہے کشمیرایک کھلی جیل میں تبدیل کی گئی ہے اور ہندوستان کی قابض فوج کالے قوانین کی آڑ میں انسانی حقوق کی دھجیاںاڑارہی ہے،

خواتین بچوں اوربوڑھوں کو بے دردی سے قتل کیارہاہے ،کشمیراور فلسطین میں کسی بھی ریلیف کے ادارے کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،غزہ میں بھوکے سے بچے اور بوڑھے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔کشمیر میں لوگوں نے کرفیوکی وجہ سے اپنے مردے اپنے گھروں کے صحنوں میں دفن کیے ہیں اس سے بڑا ظلم اور کیاہوگا،انھوںنے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی ہوگی تو دنیا میں امن قائم ہوگا۔