لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی ہے ۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ پنجاب کے امور پر گفتگو کی گئی۔