وزیراعظم شہباز شریف کا سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔