اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا ہے اپنے جاری بیان میں صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت نے ضلع ٹانک، شمالی وزیرستان اور ٹھل میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے،
صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے،صدر مملکت نے کاروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا انہوں نے نے ملکی سلامتی کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداکو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،
علاوہ ازیںوزیرِ اعظم نے گل امام، ٹانک میں 9، شمالی وزیرِستان میں 10، ضلع ٹھل میں 3 خارجیون کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اپنے بیان میں وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فوسز کے 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا وزیرِاعظم نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خارج عقیدت پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے