غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملوں سے مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کو اسرائیل فورسز نے ڈرون سے نشانہ بنایا، ہسپتال میں مریض اورڈاکٹر خون میں نہا گئے اس حملے میں 29 فلسطینی شہید ہوئے۔
نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملے میں شہدا کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ نصیرات کیمپ میں شہید افراد میں 6 بچے،5 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کوبھی نشانہ بنایا۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار612 ہوگئی، لبنان میں حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔