عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے: فضل الرحمان


رحیم یار خان(صباح نیوز) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے۔

خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے۔ وہ جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے ہم سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری ہسپتال میں ہیں، ان سے جلد ملاقات ہو گی، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مکمل مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا۔امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے۔

تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے۔ حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے۔ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔ کارکردگی کے حامل وزرا کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں مکمل حکومتی مشینری اورطاقت کا استعمال کیا گیا۔