نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں ماہ کے آخر تک آپریشنل ہوگا


اسلام آباد ،گوادر(صباح نیوز)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں ماہ کے آخر تک آپریشنل ہوگا۔ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائیزیشن تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں قائم مقام ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  (پی اے اے)ذیشان سعید نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا،

دورے میں ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان بھی ہمراہ تھے۔ ذیشان سعید نے کہاکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس ماہ کے آخر تک آپریشنل ہوگا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض اللہ خٹک کی معزز مہمانوں کو ائیرپورٹ آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ ٹیم کی ائیر پورٹ سٹیک ہولڈرز کو بھی بریفنگ دی گئی،

پروجیکٹ ٹیم کی ایئرپورٹ پر کاروباری مواقعوں اور اقتصادی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کا گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا جدید سہولیات سے لیس ائیرپورٹ پر چینی گرانٹ سمیت 246 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ بڑا رن وے اور جدید ٹرمینل بلڈنگ سے لیس ائیرپورٹ ہر قسم کے بڑے جہازوں کے لئے موزوں ہے، ایئرپورٹ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔