برمنگھم(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن یورپ بھر میںمنایا جائے گا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی، انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا دنیا کو بتایا جائے گا کہ بھارت ایک دہشتگر ملک ہے کشمیریوں کا قتل عام ہورہا ہے، کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں، کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں،
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کے مظالم کو بندے کرانے میں ناکام ہوچکا ہے ،گذشتہ 40 سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا قتل عام ہوا ،عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھارت کے ظلم اور جبر کو دنیا کے سامنے پیش کیا، گمنام قبرریں برآمد ہوئی، ساری حریت قیادت کو بھارت نے جیلوں بند کر رکھا ہے، عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی ہیں ،بھارتی فوج کو کھلی چھٹی ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کرے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہ کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں یہ حق انہیں اقوام متحدہ نے دیا 77سال بعد بھی اقوام متعدہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکا ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر جانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں ،انسانی حقوق اور ریلیف ایجنسیوں پر پابندیا عائد ہے دنیا بھارت کو جوابدہ بنائے بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اپنے وعدوں پر عمل کرے دس لاکھ فوج کو نکال کر اہل کشمیر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا
جائے