پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی ، خیبرپختونخوا حکومت نے 8 نام ارسال کردیئے


 پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لئے آئی ایل ایف کے آٹھ ممبران کے نام ارسال کر دئیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے انصاف لائیر فارمز کے آٹھ ممبران کے نام ارسال کئے گئے جس میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام محمد، سید کوثر علی شاہ، عالم خان ادنزئی، سید سکندر شاہ، محمد بشر نوید، عبدالرئوف آفریدی اورغلام محمد سپل کے نام شامل ہیں۔آئی ایل ایف ممبران کے نام صوبائی حکومت کی جانب سے ارسال کئے گئے ۔