سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسند عوام کے خلاف بھارتی فورسز کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس بھی سرگرم ہے ، جموں وکشمیر پولیس کی تعداد بڑھا کر83000 کر دی گئی ہے ۔ جبکہ جموں وکشمیر حکومت سے کہا گیا ہے کہ خواتین پولیس کی نمائندگی کو کل تعداد کے33 فیصد تک بڑھائی جائے ۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے بھارتی پارلیمان کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی کل نفری83000 ہے اس میں4370 خواتین شامل ہیں
جموں وکشمیر پولیس میں خواتین اہلکاروںکی تعدادصرف6فیصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو پولیس فورس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے کوئی خصوصی بھرتی مہم شروع کی گئی ہے۔، وزیر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے 2013سے2023تک کئی ایڈوائزریاںجاری کیں۔ اور تمام ریاستوں ومرکزکے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کو خواتین پولیس کی نمائندگی کو کل تعداد کے33 فیصد تک بڑھانے کے لیے کہاگیا۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر نے ، جموں و کشمیر پولیس میں خواتین کیلئے 15 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیاہے ۔اس اعلان کی روشنی میں آنے والے برسوں میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا۔