سپریم کورٹ ، قتل کیس میں نامزد ملزم 13 سال بعد بری


اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے قتل کیس کے نامزد ملزم رفاقت علی کو 13 سال بعد بری کر دیا

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو ایڈووکیٹ عائشہ تسنیم نے دلائل میں موقف اپنایا کہ ملزم رفاقت علی کو مرزا مبشر بیگ کو قتل کے الزام میںسال 2009 میں گرفتار کیا گیا تھاٹرائل کورٹ سے دو شریک ملزمان کی پہلے ہی بریت ہو چکی ہے،قتل کے واقعہ کا کوئی گواہ نہیں ہے

عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے قراردیا کہ دو شریک ملزمان کو ٹرائل کورٹ بری کر چکی ہے،جن شواہد پر شریک ملزمان بری ہوئے ان شواہد پر مرکزی ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی،عدالت نے ملزم رفاقت علی کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر تے ہوئے کیس نمٹا دیا۔