کرم میں حالات معمول پر آنے لگے ، تعلیمی ادارے کھل گئے


کرم (صباح نیوز) ضلع کرم میں 2 ہفتوں سے جاری شدید کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ گزشتہ شام سے فائر بندی پر عملدرآمد جاری ہے

۔حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کے بعد ضلع بھر میں 10 دن بعد تعلیمی ادارے بھی کھل گئے مگر پشاور  پاراچنار روڈ سمیت آمدورفت کے راستے تاحال بند ہیں جس کے باعث اشیائے خورونوش، ادویات اور پٹرول کی قلت برقرار ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا سے کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگے نے ملاقات کی جس دوران کرم کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگے کو مذاکرات کرنے کے لیے سپورٹ کرے گی، گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پر امن اور پائیدار حل نکلے گا۔