چھ نومبر1947 کو تین لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو جموں میں شہید کیا گیا، محمد غالب


برمنگھم(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے  شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر1947 کو تین لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو جموں میں شہید کیا  گیا، جموں وکشمیر میںقتل عام کا یہ  سلسلہ اب بھی جارہی ہے۔

یوم شہیداء جموں کے موقع پر   میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ  بھارت انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے  ۔ کشمیریوں پر  بھارتی ظلم کی داستانیں اب بھی رقم ہو رہی ہیں  دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہیںمودی جیسے دہشت گرد کو جو لوگ گلے لگا رہے ہیں وہ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں  مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا  ہے  ہٹلر نے  انسانوں کا قتل کیا  یورپ کی تباہی اور بربادی کی عالمی جنگ کے نتیجے میں لاکھوں لوگ مارے گے  آج وہی کام نریندر  مودی نے شروع کر رکھا ہے اور مسلہ کشمیر کی وجہ سے نہ صرف خطے  کے امن کو خطرہ ہے بلکہ  پوری دنیا  اس کی لپیٹ  میں آئے گی۔

محمد غالب نے کہا کہ1947 سے لے کر بھارت  پانچ  لاکھ کشمیریوں کا قتل عام کرچکا  عزتیں لٹی جارہی ہیںمودی جس راستے پر گامزن ہے اس سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا کشمیری عام آزادی کی جدوجہد بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں  کشمیریوں کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں  خطے کا امن مسلہ کشمیرسے  وابسطہ ہے  عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ایک ہی پیغام ہے کہ وہ اگر امن چاہتے ہیں تو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ان کے ساتھ کیے وعدوں اور معائدوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

محمد غالب نے کہا مودی جیسے دہشت گرد کو گلے نہ لگایا  جائے مودی کے ہاتھوں بھارت میں کوئی محفوظ نہیں  مودی کے عزائم بڑے خطرناک ہیں  بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کے لیے جو ہتھکنڈے اور سازشیں کر رہا ہے وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا  خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے امن کے  سارے راستے کشمیر سے گذرتے ہیں عالمی برادری کے لیے بڑا واضع پیغام ہے کہ بھارت کو مجبورکرئے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے ۔