جامعہ ملاکنڈ کے طلبہ 27نومبر کو حقوق طلبہ جرگہ میں جوش وخروش کیساتھ شرکت کریں گے،معاز خان

پشاور(صباح نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ معاز خان نے کہاہے کہ جامعہ ملاکنڈ کے طلبہ 27نومبر کو حقوق طلبہ جرگہ  میں جوش وخروش کیساتھ شرکت کریں گے۔اسلامی جمعیت طلبہ  تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے طلبہ کے بنیادی مسائل مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ،سٹوڈنٹس یونین الیکشن،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انفراسٹرکچرکی کمی،منشیات کا خاتمہ،امن وامان کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔طلبہ اسلامی جمعیت طلبہ کا ساتھ دیکر مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ملاکنڈ میں آج 27نومبر کو ہونے والے حقوق طلبہ جرگہ تیاریوں کے سلسلے میں طلبہ کے ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت جامعہ ملاکنڈ احمد زادہ اور تنظیمی ٹیم ذمہ داران بھی موجود تھے۔معاذ خان  نے نئے آنے والے طلبہ کو ویلکم کیا۔اور کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبا کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ان کی فنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور طلباکو وطن عزیز کا بہترین شہری بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔طلبا کی اخلاقی دینی اور معاشرتی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی تربیت کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ ایک اعلی پلیٹ فارم ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ وہ واحد طلبہ تنظیم ہے،جو طلبہ کو اخلاقی اور اسلامی ماحول میں تربیت کا اہتمام کرتی ہے۔ اور انہیں سیکولر ازم فاشزم قوم پرستی اور مادیت پرستی کی لعنت اورفساد سے بچارہی ہے