جموں: مقبوضہ کشمیر پولیس نے جموں میں رونگیا پناہ گزینیوں کورہائش، بجلی اور پانی فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جبکہ خاتون سمیت 4 رونگیا پناہ گزینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جنوبی جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے شرما نے میڈیا کو بتایا کہ رونگیا پناہ گزینیوں کورہائش، بجلی اور پانی فراہم کرنے والوں کی شناخت کے لیے ایک مہم بھی شروع کی ہےرونگیا پناہ گزینیوں کورہائش، بجلی اور پانی فراہم کرنے والوں کے خلاف 18 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ چار روہنگیا مہاجرین کو جموں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے
ان پر فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پورے جنوبی زون اور ضلع کے دیگر حصوں میں بیک وقت چھاپے مارے جارہے ہیں
Load/Hide Comments