عالمی برادری یاہو کو ٹرائل کے لیے پیش کرنے تک چین سے نہ بیٹھے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل


لندن(صباح نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی فوجداری عدالت  (آئی سی سی) کے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری  کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق   ایمنسٹی انٹرنیشنل  کے سیکریٹری جنرل اگنیس کالامرڈ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اب سرکاری طور پر مطلوب شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے رکن ممالک اور عالمی برادری کو اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہیے جب تک ان شخصیات کو آئی سی سی کے آزاد اور غیر جانبدار ججز کے سامنے ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاتا۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سینئر رہنما اور حماس کے عہدیدار کے خلاف آئی سی سی کے ورانٹ جاری کرنا اس خیال کی نفی ہے کہ مخصوص شخصیات قانون سے بالا ہیں۔