وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کیساتھ سیاسی امور پرتعاون کیلئے کمیٹی قائم کردی


لاہور (صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ ،وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔