اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو حکومت نے مکمل مفلوج بنانے کا فیصلہ کرلیا،پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرانسپورٹ اڈے اور موٹروے بند کرنے کے بعد انتظامیہ نے ہاسٹلز بند کرنے کا حکم دیدیاہاسٹل میں رہائش پزیر دور دراز و پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ،طلبا 27 نومبر تک اپنے گھروں کو چلے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے بعد انتظامیہ نے تمام بڑی اور چھوٹی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں راولپنڈی، اسلام آباد میں ہاسٹل گیسٹ ہائوس کو بھی خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کو فوری طور ہر ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے طلبہ، طالبات کا کہنا ہے کہ ان کو ہاسٹل خالی کرئے جانے کا کہاجارہا ہے اس وقت نہ وہ واپس اپنے آبائی علاقوں میں جاسکتے ہیں اور نہ ہی ہاسٹل سے باہر کہ کسی رشتہ داروں کے پاس جاسکتے ہیں جس کے رشتہ دار راولپنڈی و اسلام آباد میں نہیں ہیں وہ کیا کریں وہ کہاں جائیں گے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے نوٹس دینے کے بعد ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کو کہا جارہاہے کہ وہ اپنے آبائی علاقوں میں چلے جائیں 27نومبر تک ہاسٹل خالی رہیں گے طلبہ 27 نومبر کے بعد واپس آئیں۔