واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید نے کانگریس کے رکن ران ایسٹس سے ملاقات کی ،
ملاقا ت میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات خصوصا معاشی اور سیکیورٹی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا ،اس کے علاوہ دوران ملاقات تجارت، سرمایہ کاری، ہیلتھ کیئر اور ریاست کنساس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔