راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا،
پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لئے نئے راستے کھولے گا،پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نویت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے۔ اس پارک کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجینس، سائبر سکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے ،پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے جو پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے قائم کیا گیا ۔