اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سوموارسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران آئینی بینچ کے علاوہ کل 8ریگولر بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ سوموار سے بدھ تک 3روز کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، جسٹس منیب اختربدھ سے جمعہ تک 3روزکیسز کی سماعت نہیں کریں گے ، جسٹس عائشہ اے ملک جمعرات اور جمعہ 2روز آئینی بینچ کاحصہ نہیں ہوں گی جبکہ جسٹس اطہر من اللہ جمعرات اور جمعہ 2روزکیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 18نومبر سے 22نومبربروز جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میںبینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 30،30جبکہ جمعہ کے روز 20کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پورے ہفتے میں کل 140کیسزکی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ جمعرات 21اورجمعہ 22نومبر کوکیسز کی سماعت کرے گا۔بینچ دوروز کے دوران کل 10کیسز کی سماعت کرے گا جن میں سے ایک کیس میں 136متفرق درخواستیں بھی شامل ہیں۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اور منگل کے روز کیسز کی سماعت کرے گا۔بینچ دودنوں کے دوران کل 40کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزا داحمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ بدھ20نومبر کو کیسز کی سماعت کرے گا۔بینچ 30کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اورمنگل کو کل 60کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ بدھ سے جمعہ تک کل 25کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ بدھ کے روز ٹیکس کے معاملہ پرایک ہی کیس میں دائر 354متفرق درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بدھ کے روز ہی بینچ بلوچستان اسمبلی کے تین حلقوں کے حوالہ سے دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرے گا۔ بینچ بدھ کے روز کل پانچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 18نومبر سے 19نومبربروزمنگل تک دوروز کے دوران کل 40کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پرمشتمل 2رکنی بینچ سوموار 18نومبر سے 22نومبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ پورے ہفتے کے دوران کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ15،15جبکہ جمعہ کے روز کل 10کیسز کی سماعت کرے گا۔