موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اور اجتماعی کاوشیں درکارہیں، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد(صباح نیوز)چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آج ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں جیسے ابھرتے چیلنجزکاسامناہے،عصرحاضر کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اور اجتماعی کاوشیں درکارہیں۔ اسلام آباد میں دسویں نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمان کے ساتھ پارلیمنٹ میں کام کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

اس قسم کے کورسز سے افسروں اور اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورس سے پبلک پالیسی اور قانون سازی کی بھی بہتر آگاہی ملتی ہے۔ امید ہے کہ کورس میں شریک افسر ان اپنا وقت بہترین انداز سے صرف کریں گے۔ نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس میں قومی اسمبلی ، سینیٹ ، چاروں صوبائی اسمبلیوں ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے گریڈ ۔17کے افسر ان شریک ہوئے ۔