اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے پنجگور حملے میں شہید ہونے والے 8 جوانوں کے ورثا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ایوانِ صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر عارف علوی نے شہدائے پنجگور کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدرعارف علوی نے حوالدار نذیر، لانس نائیک عظمت ، لانس نائیک محمد عیسی کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔ صدر نے سپاہی فرزند علی ، سپاہی عمر، سپاہی نوید عمر کے لواحقین سے بھی اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے لواحقین سے ٹیلفونک گفتگو میں نائیک طاہر اور لانس نائیک بابر کو بھی جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔